بونیر میں خودکش حملہ چھ افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 3 نومبر 2012 ,‭ 10:15 GMT 15:15 PST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں خودکش حملے کے نتیجے میں امن لشکر کے سربراہ فاتح خان سمیت چھ افراد ہلاک ار متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق امن لشکر کے سربراہ فاتح خان پر ہونے والا یہ حملہ ڈگر میڈیکل سنٹر کے قریب ہوا جہاں ان کا دفتر بھی تھا۔

ہلاک ہونے والوں میں فاتح خان کے تین محافظ اور دو راہ گیر شامل ہیں۔

حملہ آور نے فاتح خان کی گاڑی کے قریب آکر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا اس واقع میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ڈگر کے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔