نیویارک: ایک اور طوفان، پارکوں میں جانے کی ممانعت

آخری وقت اشاعت:  بدھ 7 نومبر 2012 ,‭ 21:10 GMT 02:10 PST

امریکی ریاست نیو یارک کے میئر کا کہنا ہے کہ بدھ کو چوبیس گھنٹے کے لیے پارک اور ساحل سمندر پر جانے سے ممانعت ہوگی کیونکہ ایک نئے طوفان کے آنے کا خدشہ ہے۔

نیو یارک کے میئر مائیکل بلومبرگ نے یہ اعلان پیر والے دن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور طوفان آنے کا خدشہ ہے اس لیے نیو یارک شہر کے پارک اور ساحل پر لوگوں کو جانے سے منچ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے سینڈی نامی طوفان سے نیو یارک میں بڑی تباہی ہوئی تھی اور لوگ ابھی تک اس سے متاثر ہیں۔

بلومبرگ نے کہا کہ حکام شہر کے نشیبی علاقوں سے لوگوں کو منتقل کرنے کی کوشش کریں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس نئے طوفان کے باعث تیز ہوائیں چلیں گی اور سمندر کی لہریں بلند ہوں گی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔