نیویارک میں ایک اور طوفان

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 8 نومبر 2012 ,‭ 17:53 GMT 22:53 PST

امریکہ کے مشرقی ساحل پر بدھ کے دن ایک اور شدید طوفان کے باعث سات لاکھ مکانات اور تجارتی عمارات اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔

یہ نیا طوفان اگرچہ سینڈی سے کم طاقتور ہے، لیکن اس نے نیویارک اور نیوجرسی میں شدید تباہی مچائی ہے۔ امریکہ کے محکمہ برائے توانائی نے کہا ہے کہ بجلی سے محروم گھروں کی تعداد میں دسیوں ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

نیویارک کے میئر مائیکل بلوم برک نے کہا ہے کہ طوفان کی زد پر موجود لوگوں کو پہلے سے خبردار کر دیا گیا تھا کہ وہ علاقہ خالی کر دیں۔

بدھ کو آنے والے نئے طوفان سے ہلکی برف پڑی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ تیز بارش اور ہوائیں چلیں گی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔