روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی ڈوب گئی

آخری وقت اشاعت:  بدھ 7 نومبر 2012 ,‭ 11:05 GMT 16:05 PST

بنگلہ دیش کے ساحل کے قریب ایک کشتی کے ڈوب جانے کے بعد اس میں سوار ایک سو روہنگیا پناہ گزین لا پتہ ہوگئے ہیں۔

سرحدی سیکورٹی کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ گیارہ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں میں اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے ملیشیا جانے والے ایک بحری جہاز کی جانب جاتے ہوئے روہنگیا پناہ گزین کی ایک کشتی ڈوب گئی تھی۔

اس سال مغربی برما میں نسلی فسادات سے بچنے کے لیے ہزاروں روہنگیا افراد بنگلہ دیش پہنچ گئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔