بحرین: اکتیس شیعہ مسلمانوں کی شہریت منسوخ

آخری وقت اشاعت:  بدھ 7 نومبر 2012 ,‭ 11:02 GMT 16:02 PST

بحرین میں حکام نے ایسے اکتیس کارکنوں کی شہریت منسوخ کر دی ہے جن کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔

جن افراد کی شہریت منسوخ کی گئی ہے ان میں دو سابق ارکانِ پارلیمان بھی شامل ہیں۔

بحرین میں شہریت کے قانون میں یہ گنجائش ہے کہ ان افراد کی شہریت پر نظرِ ثانی کی جائے جن کے بارے میں حکام فیصلہ کریں کہ انہوں نے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کو اپیل کا حق حاصل ہے۔

یہ حکومتی اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب ملک میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام مظاہروں اور اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔