کراچی میں دھماکہ، ایک ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 8 نومبر 2012 ,‭ 02:24 GMT 07:24 PST

سرکاری ٹی وی کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرزہیڈ کوارٹر کے قریب ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق رینجرز کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو شدیدنقصان پہنچا ہے۔

ایس ایس پی نارت ناظم آباد خرم وارث کا کہنا تھا کہ دھماکہ کے متعلق معلومات اکھٹی کی جار ہی ہیں تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ خود کش لگتا ہے۔

سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرا میں لے لیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ لگ گئی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں کی جار رہی ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔