ملک چھوڑ کر نہیں جاؤں گا: بشار الاسد

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 8 نومبر 2012 ,‭ 18:19 GMT 23:19 PST

شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

بشارالاسد نے ایک روسی ٹی وی چینل کو بتایا کہ وہ اپنے ملک میں ہی رہیں گے اور وہاں ہی مریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں توقع نہیں کہ شام میں مغرب کی جانب سے فوجی کارروائی ہو گی، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس قسم کی کوئی کارروائی ہوئی تو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت گرنے کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔