برما: ٹرین کے حادثے میں پچیس ہلاکتیں

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 9 نومبر 2012 ,‭ 17:42 GMT 22:42 PST

برما میں ٹرین کے حادثے میں کم از کم پچیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیل لیجانے والی ٹرین میں پٹری سے اترنے کے بعد آگ لگ گئی۔

برما کی وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر وہ دیہاتی شامل ہیں جنہوں نے ٹرین کی بوگیوں سے رسنے والا تیل جمع کرنے کی کوشش کی۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں سات بوگیاں پیٹرول اور دو میں ڈیزل لدا تھا۔

ابھی تک حادثے کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔