شمالی کوریا کے نئے تجربات کے شواہد

آخری وقت اشاعت:  منگل 13 نومبر 2012 ,‭ 06:20 GMT 11:20 PST

کوریا پر خاص نظر رکھنے والے امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ نئی سیٹیلائٹ تصاویر سے شواہد ملے ہیں کہ شمالی کوریا نے راکٹ لانچ سائٹ سے نئے تجربے کیے ہیں۔

جان ہوپکنز یونیورسٹی کے یو ایس کوریا انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ سیٹیلائٹ تصاویر کے تجزیے سے اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ شمالی کوریا نے بڑے راکٹ موٹرز کے کم از کمدو نئے تجربے کیے ہیں۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کا یہ تجربہ رواں سال اپریم میں ناکام رہا تھا۔

انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس تجربے میں یا تو شمالی کوریا نے موجودہ سیٹیلائٹ لانچر کا استعمال کیا ہے یا نئے دور تک مار کرنے والے میزائل لانچر کا استعمال کیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ شمالی کوریا نئی تعمیر کر رہا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔