کشمیر:مسلح جھڑپ، تین فوجی ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 14 نومبر 2012 ,‭ 13:58 GMT 18:58 PST

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریب جھڑپ میں تین فوجی اور تین ہی عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

دریں اثناء جنوبی کشمیر میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ مقامی عسکریت پسند شبیر احمد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ایچ ایس برار نے بی بی سی کو بتایا کہ جھڑپ بدھ کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے طوطی مار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہوئی۔

ترجمان کے مطابق مسلح عسکریت پسندوں کا ایک گروپ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران فوج سے سامنا ہونے پر جھڑپ شروع ہو گئی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔