’امریکی قونصلیٹ پر حملہ دہشت گرد حملہ تھا‘

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 17 نومبر 2012 ,‭ 07:49 GMT 12:49 PST

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریئس نے کانگریس کی انٹیلیجنس کمیٹی کو بتایا ہے کہ لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ دہشت گرد حملہ تھا۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو دی گئیں دو بریفنگز کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بیانات میں سے اس بات کو نکال دیا گیا تھا تاکہ وہ گروہ چوکس نہ ہو جائیں جن پر ہمیں شک ہے کہ انہوں نے کانصلیٹ پر حملہ کیا تھا۔

جنرل پیٹریئس نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے عہدے سے استعفیٰ غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کی بنا پر دیا نہ کہ بن غازی حملے کے باعث۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔