’پاکستانی کرکٹرز بگ بیش میں شریک ہوں گے‘

آخری وقت اشاعت:  پير 19 نومبر 2012 ,‭ 08:58 GMT 13:58 PST

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ’یو ٹرن‘ لیتے ہوئے شاہد آفریدی، عمراکمل اور سعیداجمل کو آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کھیلنے کی دوبارہ اجازت دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز کو یہ اجازت کرکٹ آسٹریلیا کی درخواست پر دی گئی ہے۔

پانچ روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان تینوں کھلاڑیوں کی آسٹریلوی لیگ میں کھیلنے کی اجازت یہ کہہ کر واپس لے لی تھی کہ دورۂ بھارت کی تیاری اور سلیکشن کی غرض سے ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں تمام کرکٹرز کی شرکت ضروری ہے۔

بورڈ کے مطابق تینوں کھلاڑی قومی کیمپ شروع ہونے پر وطن واپس آجائیں گے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔