جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی

آخری وقت اشاعت:  منگل 20 نومبر 2012 ,‭ 08:15 GMT 13:15 PST

غزہ کے تنازع کے حل اور علاقے میں جنگ بندی کے لیے مصر کے درالحکومت قاہرہ میں جاری سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔

گذشتہ رات اسرائیلی رہنماؤں نے مصر کی طرف سے تشدد ختم کرنے کے تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا اور منگل کو قاہرہ میں مزید گفت و شنید متوقع ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینی اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری ہے اور پیر اور منگل کی درمیانی شب سو فضائی حملے کیے گئے جن میں مبینہ طور پر سرنگیں اور راکٹ داغنے کے مقامات نشانہ بنے۔

غزہ سے داغے جانے والے کچھ راکٹ منگل کو بھی اسرائیلی علاقوں میں گرے ہیں لیکن ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

حماس کے اہلکاروں کے مطابق اب تک کی اسرائیلی کارروائیوں میں ایک سو دس فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ تین اسرائیلی حماس کی جانب سے داغے گئے راکٹوں کا نشانہ بنے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔