تل ابیب: بس میں دھماکہ، دس زخمی

آخری وقت اشاعت:  بدھ 21 نومبر 2012 ,‭ 11:06 GMT 16:06 PST

اسرائیل کےصنعتی دارالحکومت تل ابیب میں ایک بس میں زور دار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بس مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئی ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسے دہشتگردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یہ دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں حماس کی حکومت کے ایک کمپاؤنڈ پرحملہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

امریکہ کی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ بندی کرانے کے لیے فی الوقت خطے کے دورے پر ہیں ۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔