پشاور: پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 22 نومبر 2012 ,‭ 13:24 GMT 18:24 PST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس کی چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

دریں اثناء پولیس نے جی ٹی روڑ پر نصب بم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو بڈھ بیر میں سپین قمبر کے قریب پولیس کی ایک چوکی پر قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے آنے والے والے پچاس سے زائد شدت پسندوں نے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق پولیس چوکی پر حملے کے بعد شدت پسند فرار ہو گئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی یا حملہ آوروں کے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔