کرک: انڈس ہائی وے پر حادثہ، پندرہ ہلاک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 24 نومبر 2012 ,‭ 01:19 GMT 06:19 PST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثہ انڈس ہائے پر ضلع کرک کے علاقے سپینہ بانڈہ کے قریب پیش آیا جس میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی افراد کو کرک کے ضلعی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے پشاور آ رہی تھی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔