یاسر عرفات کی قبرکشائی کر لی گئی

آخری وقت اشاعت:  منگل 27 نومبر 2012 ,‭ 06:15 GMT 11:15 PST

منگل کے روز مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی قبرکشائی کر لی گئی ہے تاکہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا سکے کہ ان کی موت کس طرح واقع ہوئی۔

سوئس، فرانسیسی اور روسی ماہرین ان کی باقیات کے نمونے لے کر یہ پتا چلانے کی کوشش کریں گے کہ آیا ان کی موت زہرخوردنی سے تو نہیں ہوئی۔ وہ 2004 میں پیرس کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

سوئس ماہرین نے ان کے سامان میں تابکار مادے پولونیم 210 کی موجودگی کا سراغ لگایا تھا۔ اس کے بعد فرانس نے اس سال اگست میں ان کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

یاسر عرفات کے میڈیکل ریکارڈ میں لکھا ہوا ہے کہ ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا۔

ان کی بیوہ سہا نے اس وقت پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا تھا، تاہم فلسطینی اتھارٹی سے کہا تھا کہ وہ قبرکشائی کی اجازت دیں تاکہ حقیقت کا پتا چلایا جا سکے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔