فرانس، برطانیہ کا اسرائیل سے احتجاج

آخری وقت اشاعت:  پير 3 دسمبر 2012 ,‭ 12:15 GMT 17:15 PST

برطانیہ اور فرانس نے اپنے اپنے ملک میں موجود اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے ان سے احتجاج کیا ہے۔

دونوں ممالک نے یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں تین ہزار نئے گھروں کی تعمیر کے اعلان پر احتجاج کرتے ہوئے کیا ہے۔

اسرائیل نے فلسطین اتھارٹی کی جانب سے اقوام متحدہ میں غیر رکن مبصر کے درجے پر ترقی کے بعد یہ اعلان کیا تھا جس پر شدید بین الاقوامی رد عمل سامنے آ رہا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔