خالد مشعل پہلی بار غزہ کا دورہ کریں گے

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 7 دسمبر 2012 ,‭ 04:48 GMT 09:48 PST

اطلاعات کے مطابق حماس کے جلا وطن رہنما خالد مشعل تنظیم کے پچیس سال مکمل ہونے پر پہلی بار غزہ آئیں گے۔

خالد غزہ میں مختلف فلسطینی تحریکوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ غزہ کی عوام سے بھی ملیں گے اور ان خاندانوں سے بھی ملاقات کریں گے جن کے افراد اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پچھلے ماہ ہوئی ہے۔

غزہ میں سنہ 2007 سے حماس کی حکومت قائم ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔