میسی کا سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ

آخری وقت اشاعت:  پير 10 دسمبر 2012 ,‭ 22:54 GMT 03:54 PST

ارجنٹائین کے مشہور فٹبالر ليونل میسی نے سنہ دو ہزار کے فٹبال کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ چھیاسی گول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بارسلونا کلب کی جانب سے کھیلنے والے پچیس سالہ میسی نے اتوار کو رئیل بیٹس نامی کلب کے خلاف دو گول کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

ليونل میسی نے میچ کے سولھویں منٹ میں پہلا گول کر کے جرمن فٹبالر گرڈ مولر کا پچاسی گول کرنے کے ریکارڈ برابر کیا اور پھر پچیسویں منٹ میں دوسرا گول کر کے ایک سال میں سب سے زیادہ چھیاسی گول کرنے کا ریکارڈ بنایا۔

اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں بارسلونا نے رئیل بیٹس کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔