امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر جرمانہ

آخری وقت اشاعت:  منگل 11 دسمبر 2012 ,‭ 23:30 GMT 04:30 PST

برطانوی بینک سٹینڈرڈ چارٹرڈ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں تین سوملین ڈالر بطور جرمانہ ادا کرے گا۔

بینک پر یہ جرمانہ امریکہ میں بینکاری کے نگران ادارے امریکی فیڈرل ریزرو ( ایف ای ڈی) نے عائد کیا ہے۔ ایف ای ڈی کا الزام ہے کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ نے نامکمل اور ناکافی اطلاعات فراہم کی تھیں۔

بینک نے اگست میں اپنے کچھ اثاثے ضبط کرانے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی تھی۔

الزام ہے کہ بینک نے ایران ، برما، لیبیا اور سوڈان میں امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔