چاویس کے کینسر کا کامیاب علاج

آخری وقت اشاعت:  بدھ 12 دسمبر 2012 ,‭ 01:40 GMT 06:40 PST

وینزویلہ کے حکام کے مطابق کیوبا میں ڈاکٹروں نے صدر ہوگو شاویز کے کینسر کا علاج شروع کر دیا ہے اور ان کے کینسر سے متاثرہ خلیے نکالے جا رہے ہیں۔

مسٹر شاویز پیر کو ہوانا پہنچے تھے جہاں 18 مہینوں میں یہ ان کا چوتھا آپریشن ہوگا۔

وینزویلہ کے وزیرِمواصلات نے میڈیا کو بتایا کہ صدر کا آپریشن کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ آپریشن کے نتائج کے بارے میں کافی پُرامید ہیں۔

جون 2011 میں ایک سرجری کے دوران صدر شاویز کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

وینزویلا سے روانہ ہونے سے قبل شاویز نے پہلی مرتبہ اپنے جانشین کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ واپس اقتدار میں نہیں آئے تو نائب صدر نکولس مدورو اقتدار سنبھالیں گے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔