شام: باغیوں کا اہم فوجی ٹھکانے پر قبضہ

آخری وقت اشاعت:  بدھ 12 دسمبر 2012 ,‭ 00:19 GMT 05:19 PST

شام میں باغیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو روز کی لڑائی کے بعد ملک کے شمال میں ایک اہم فوجی ٹھکانے پر قبضہ کر لیا ہے۔

حلب شہر کے باہر شیخ سلیمان فوجی اڈے میں ایک فوجی ریسرچ سینٹر بھی شامل ہے۔

اس فوجی اڈے پر اسلامی النُصرہ فرنٹ نے قبضہ کیا ہے جسے حال ہی میں امریکہ نے دہشتگرد گروپ قرار دیا ہے۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ اس گروپ کا تعلق القاعدہ سے ہے جو خود کو شامی حزبِ اختلاف کا جائز شریک دکھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

دارالحکومت دمشق سمیت شام کے شہروں اور قصبوں میں لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔