بلوچستان: ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 13 دسمبر 2012 ,‭ 16:52 GMT 21:52 PST

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ڈاکٹروں نے تقریباً دو مہینوں سے جاری اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان بلوچستان کے سیکٹری ہیلتھ اور کوئٹہ کے کمشنر کے ہمراہ آج شام ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر سعیدخان کے اغواءکے بعد بلوچستان کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا تھا اور انیس نومبر کے بعد سے انہوں نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام مکمل طور پر بند کیا تھا۔

ڈاکٹر سعید خان 28 نومبر کو بازیاب ہوگئے تھے لیکن دوسرے مطالبات پورے ہونے تک انہوں نے ہڑتال جاری رکھا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔