’2010 میں موٹاپے کے باعث تین ملین اموات‘

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 14 دسمبر 2012 ,‭ 06:31 GMT 11:31 PST

عالمی سطح پر صحت کے حوالے سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پہلی بار موٹاپے کے باعث اموات کی شرح خوراک کم ملنے کے باعث اموات سے زیادہ ہے۔

اس تحقیق میں 2010 میں اموات کی وجوہات کا موازنہ بیس سال قبل کی وجوہات سے کیا جب خوراک کی کمی سے اموات زیادہ ہو رہی تھیں۔

تحقیق کے مطابق 2010 میں تیس لاکھ افراد کی موت موٹاپے کے باعث ہوئی۔ اموات کی یہ شرح خوراک کم ہونے کے باعث ہونے والی اموات سے تین گنا زیادہ ہے۔

تاہم تحقیق میں کہا گیا ہے کہ افریقہ میں ابھی بھی خوراک کی کمی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔