الطاف حسین کو توہینِ عدالت نوٹس جاری

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 14 دسمبر 2012 ,‭ 08:55 GMT 13:55 PST

پاکستان کی سپریم کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کردیا ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین نے عدالت عظمیٰ کے خلاف جارحانہ اور دھمکی آمیز زبان استعمال کی تھی۔

سپریم کورٹ نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے نائب کنوینر اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کو سات جنوری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ دو دسمبر کو ایم کیو ایم کے قائد نے ٹیلیفونک خطاب میں کراچی کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جماعت کا ’مینڈیٹ چھیننے‘ کی کوشش قرار دیا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔