وزیراعظم کے داماد کی نامزدگی کا از خود نوٹس

آخری وقت اشاعت:  پير 17 دسمبر 2012 ,‭ 14:13 GMT 19:13 PST

پاکستان کی عدالت عظمٰی نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد کی ورلڈ بینک میں نامزدگی کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دیا ہے۔جو مقدمے کی سماعت انیس دسمبر سے شروع کر دے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے داماد راجہ عظیم الحق کو ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔