کراچی میں پولیو ٹیموں پر حملے، پانچ ہلاک

آخری وقت اشاعت:  منگل 18 دسمبر 2012 ,‭ 08:24 GMT 13:24 PST

پاکستان کے شہر کراچی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے دوران پولیو ٹیموں پر حملوں میں چار خواتین سمیت پانچ اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق پولیو ٹیموں پر حملوں کا سلسلہ پیر کی رات شروع ہوا جب سہراب گوٹھ میں ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا۔

منگل کی صبح بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی اور کورنگی کے علاقے میں قطرے پلانے کے لیے جانے والی ٹیموں پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لانڈھی میں فائرنگ سے دو جبکہ اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن میں ایک ایک خاتون اہلکار ہلاک جبکہ ایک مرد اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ان حملوں کے بعد کراچی میں عالمی ادارۂ صحت کا دفتر بھی بند کر دیا گیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔