پشاور: پولیو رضاکار فائرنگ میں شدید زخمی

آخری وقت اشاعت:  بدھ 19 دسمبر 2012 ,‭ 05:35 GMT 10:35 PST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔

ایک مقامی پولیس اہل کارنے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی صبح تھانہ خزانہ کے علاقے شیرو جنگی میں پیش آیا۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیو کی ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک رضاکار شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے طالبعلم رضا کار کو سر میں گولی لگی ہے اور انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔