’سی این جی کی نئی قیمت طے کریں‘

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 21 دسمبر 2012 ,‭ 05:18 GMT 10:18 PST

سپریم کورٹ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو پاکستان میں سی این جی کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا بنانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت کے دو رکنی بینچ نے سی این جی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اوگرا کو تمام فریقین سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا تعین کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کے تعین تک پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

چیئرمین اوگرا نے فیصلے کے بعد عدالت کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا جائےگا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔