پشاور:خود کش حملے میں بشیر بلور زخمی، چھ ہلاک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 22 دسمبر 2012 ,‭ 14:06 GMT 19:06 PST

پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے پر ہونے والے خود کش حملے میں ایس ایچ او سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ اے این پی کے سینئر رہنما بشیر بلور حملے میں زخمی ہیں جبکہ ان کے پرائیوٹ سیکرٹری نور محمد اس حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ بشیر بلور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق خود کش دھماکہ پشاور میں قصہ خوانی کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں ہوا۔

پشاور کے ایس ایس پی نے بی بی سی کے نامہ نگار دلاور وزیر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کابلی تھانہ کے ایس ایچ او ستار خان سمیت پانچ پولیس اہل کار ہلاک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہ اس دھماکہ میں بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق خودکش حملہ آور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک جلسے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ ان کا نشانہ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما بشیر بلور تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔