اٹلی میں پارلیمان تحلیل، انتخابات کا اعلان

آخری وقت اشاعت:  اتوار 23 دسمبر 2012 ,‭ 05:49 GMT 10:49 PST

اٹلی کے صدر جارجیو نیپولیٹانو نے وزیر اعظم ماریو مونٹی کے استعفے کے بعد پارلیمان کو تحلیل کر کے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔

انتخابات اب چوبیس اور پچیس فروری کو منعقد ہوں گے۔

ماریو مونٹی جو کہ ایک ٹیکنو کریٹ ہیں آج کسی وقت اعلان کریں گے کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں۔

سابق وزیر اعظم سیلویو برلسکونی کی سیاسی پارٹی ڈی ایل پی نے ماریو مونٹی کی ٹیکنو کریٹ حکومت کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ماریو مونٹی کے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔