ٹمبکٹبو میں مزید مقبرے تباہ

آخری وقت اشاعت:  پير 24 دسمبر 2012 ,‭ 04:10 GMT 09:10 PST

افریقی ملک مالی کے شمالی حصوں پر قابض اسلامی شدت پسند گروہوں نے، ٹمبکٹو میں مزید زیارت گاہوں کو تباہ کیا ہے۔

ٹمبکٹو کی زیارت گاہیں اور مقبرے، عالمی ورثے میں شمار کیے جاتے ہیں۔

مالی کے شدت پسند گروہ اِنہیں غیر شرعی قرار دیتے ہیں اور جب سے وہ، شمالی علاقوں پر قابض ہوئے ہیں بتدریج اِن قدیم زیارت گاہوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

جمعرات کو اقوامِ متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے مالی میں افریقی یونین کی فوج بھیجنے کی منظوری دی تھی تاکہ وہاں کے مسلح اسلامی گروہوں پر قابو پایا جا سکے اور حکومت کی رِٹ بحال کی جا سکے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔