اسلم بھوتانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور

آخری وقت اشاعت:  بدھ 26 دسمبر 2012 ,‭ 08:22 GMT 13:22 PST

پاکستان کی صوبہ بلوچستان کی اسمبلی نے سپیکر اسلم بھوتانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حق میں 47 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالے جبکہ ایک ووٹ اس تحریک کی مخالفت میں ڈالا گیا۔

بلوچستان اسمبلی میں کل چونسٹھ ممبران ہیں جن میں سے آج اڑتالیس ممبران نے ووٹ ڈالے۔

اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔