مصر:صدر کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا الزام

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 28 دسمبر 2012 ,‭ 05:34 GMT 10:34 PST

مصر میں تین اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف صدر محمد مرسی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

صدر مرسی کی جانب سے تعینات کردہ سرکاری وکیل طلعت ابراہیم نے جن تین رہنماؤں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا ہے ان میں عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل عمرو موسیٰ، حمدین صباحی اور آئی اے اے اے کے سابق سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ محمد البرادعی شامل ہیں۔

حمدین صباحی جون میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں محمد مرسی کے مخالف امیدوار بھی تھے۔

ان تینوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ صدر مرسی کے خلاف حزبِ اختلاف کا ایک مشترکہ محاذ نیشنل سالویشن فرنٹ قائم کیا تھا جس کا مقصد صدر کے خلاف مظاہروں میں مل کر شرکت کرنا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔