کھانسی کا شربت پینے سے دس ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 28 دسمبر 2012 ,‭ 08:00 GMT 13:00 PST

پنجاب کے وزیراعلیٰ نےگوجرانوالہ میں کھانسی کا شربت پینے سے دس افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

جمعرات کو گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے کھانسی کا شربت کا نشہ کرنے والے انیس افراد کو خراب حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جن میں سے دس جانبر نہ ہو سکے۔

ریڈیو پاکستان نے شہر کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرنے والے تمام افراد نے مقررہ مقدار سے زیادہ شربت بغرضِ نشہ پیا اور یہی ان کی ہلاکت کی وجہ بنی۔

خیال رہے کہ لاہور میں گزشتہ ماہ اسی قسم کے ایک واقعے میں انیس افراد مارے گئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔