پاکستانی مزدوروں پر افغانستان میں تشدد، طورخم بند

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 29 دسمبر 2012 ,‭ 07:14 GMT 12:14 PST

پاکستانی حکام نے افغانستان میں دو پاکستانی مزدوروں پر افغان سکیورٹی فورسز کے تشدد کے خلاف طورخم کی افغان پاکستان سرحد بند کر دی ہے۔

حکام کے مطابق جمعہ کے روز دو مزدور افغانستان میں مزدوری کے بعد واپس پاکستان آ رہے تھے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور انہیں مارا پیٹا۔

حکام کے مطابق ان دونوں مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مزدوروں کے سفری دستاوازات بھی پھاڑ دیے گئے۔

اس واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے طورخم بند کردیا ہے۔

طورخم بند کیے جانے کے باعث سرحد کے دونوں طرف ٹرکوں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔