میرانشاہ سے نو افراد کی لاشیں برآمد

آخری وقت اشاعت:  پير 31 دسمبر 2012 ,‭ 07:37 GMT 12:37 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی نالے سے نو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نو افراد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں میرانشاہ بازار سے پندرہ کلومیٹر مشرق میں ایک پہاڑی نالے سے ملی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ان افراد کو آج ہی ہلاک کیا گیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔