سابق سپیکر اسلم بھوتانی کی درخواست خارج

آخری وقت اشاعت:  پير 31 دسمبر 2012 ,‭ 08:21 GMT 13:21 PST

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے سابق سپیکر اسلم بھوتانی کی درخواست خار ج کردی ہے۔

سابق سپیکر نے بلوچستان ہائی کورٹ میں اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کو چیلنج کیا تھا۔

یاد رہے کہ چھبیس دسمبر کو بلوچستان اسمبلی نے سپیکر اسلم بھوتانی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد منظور کی تھی۔

چونسٹھ ارکان پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کے اڑتالیس ممبران نے اس قرارداد کے لیے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ تحریک کے حق میں سینتالیس اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا جبکہ ایک ووٹ اس تحریک کی مخالفت میں ڈالا گیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔