نئے سال کے آغاز پر کم جونگ ان کا پیغام

آخری وقت اشاعت:  منگل 1 جنوری 2013 ,‭ 04:13 GMT 09:13 PST

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے نئے سال کے پیغام میں جنوبی کوریا سے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات صرف جنگ کی راہ پر لے جاتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں ملکی معیشت کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

یہ انیس برس میں پہلا موقع ہے کہ شمالی کوریا میں کسی حکمران نے سرکاری میڈیا پر نئے سال کا پیغام دیا ہے۔

اس سے قبل انیس سو چورانوے میں کم جونگ ان کے دادا کم ال سونگ نے آخری مرتبہ نئے سال کا پیغام دیا تھا۔ ان کے بیٹے کم جونگ ال عوام سے کبھی کبھار ہی مخاطب ہوتے تھے۔

کم جونگ ان دو ہزار گیارہ میں برسرِاقتدار آئے تھے اور ان کا یہ پیغام ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب جنوبی کوریا میں قدامت پسند رہنما گوئن ہائی نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔