جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ 8 ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 6 جنوری 2013 ,‭ 08:05 GMT 13:05 PST

پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک ڈرون حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ ڈرون حملہ تحصیل لتہ کے علاقے بوبڑ خیل کے پہاڑی علاقے میں ہوا جہاں جاسوس طیارے نے دو میزائل داغے جن کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

فاٹا حکام کے مطابق یہ حملہ کالعدم تحریک طالبان کے ایک تربیتی مرکز پر کیا گیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔