جنوبی افغانستان میں خودکش حملہ، چار ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 6 جنوری 2013 ,‭ 11:25 GMT 16:25 PST

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ایک خودکش حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق سپین بولدک کے سرحدی علاقے میں دو خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا جس میں چار افراد ہلاک اور کم از کم پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔

سپین بولدک کے مقام پر اس سے پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں۔

اس مقام کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان غیرقانونی آمد و رفت اور سمگلنگ کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔