شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے، ’سات ہلاک‘

آخری وقت اشاعت:  منگل 8 جنوری 2013 ,‭ 03:10 GMT 08:10 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کے میزائل حملوں میں سات شدت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

یہ حملے پیر اور منگل کی درمیانی شب ایجنسی کے صدر مقام میران شاہ سے قریباً پچیس کلومیٹر دور حسوخیل اور حیدرخیل کے علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران ہوئے۔

مقامی حکام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ جاسوس طیاروں نے شدت پسندوں کے دو ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جو ان حملوں میں تباہ ہوگئے۔

حکام کے مطابق دونوں حملوں میں کل ملا کر سات شدت پسند مارے گئے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔