’فوجیوں کی ہلاکت کا متناسب جواب دیں گے‘

آخری وقت اشاعت:  بدھ 9 جنوری 2013 ,‭ 07:02 GMT 12:02 PST

بھارت نے کہا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی فوج کی مبینہ کارروائی میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا ’متناسب‘ جواب دے گا اور اس حملے کے سلسلے میں پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین کے مطابق پاکستان کے سفیر سلمان بشیر کو خارجہ سیکرٹری رنجن متھائی سے ملاقات کے لیے طلب کیا گیا ہے جو انہیں حکومت کی تشویش سے آگاہ کریں گے۔

بھارتی حکومت کا الزام ہے کہ منگل کی دوپہر پاکستانی فوجیوں نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پار کر کے دو بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔