کوئٹہ: نیٹو کنٹینرز پر حملہ، ایک شخص ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 11 جنوری 2013 ,‭ 16:26 GMT 21:26 PST

پاکستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینرز پر راکٹ حملہ کیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں افغانستان میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے لیے رسد لے جانے والے نیٹو کنٹینرز پر حملہ کیا گیا ہے۔

نامعلوم افراد نے کنٹینرز پر راکٹ فائر کیے اور فائرنگ کی۔ یہ کنٹینرز ایک پٹرول پمپ پر کھڑے تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں پٹرول پمپ کا ایک کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے سے پانچ کنٹینرز مکمل طور پر جبکہ پانچ جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

اس سے قبل کوئٹہ ہی میں ڈبل روڈ کے علاقے میں ایک دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے قریب ہوا۔

پولیس کے مطابق اس دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے قریب ہوئے دھماکے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔