چارسدہ: دھماکے میں بشیر عمرزئی سمت سات زخمی

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 12 جنوری 2013 ,‭ 06:24 GMT 11:24 PST

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر عمرزئی سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کے کہنا ہے کہ دھماکہ سنیچر کی صبح اس وقت ہوا جب بشیر عمرزئی چارسدہ کے مقامی عدالت میں پیشی کے بعد واپس جار ہے تھے۔

مقامی بولیس اہلکار ظفر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر خان عمرزئی اور ان کے صاحبزادے سمیت ان کے کئی دوسرے رشتہ دار زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں ہری چند روڈ پر ہوا۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ دھماکے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ اپریشن شروع کیا۔

ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔