کوئٹہ میں ہزارہ برادی نے دھرنا ختم کر دیا

آخری وقت اشاعت:  پير 14 جنوری 2013 ,‭ 06:01 GMT 11:01 PST

کوئٹہ میں شیعہ تنظیموں کی جانب سے گورنر راج کے عملی نفاذ کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا ہے جس کے اعلان کے لیے اس وقت علمدار روڈ پر ایک جلسہ ہو رہا ہے۔

جلسے میں موجود مختلف افراد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جلسے میں گورنر راج کا حکم نامہ دکھایا گیا جس کے اختتام کے بعد دھماکوں کے ہلاک شدگان کی تدفین کے لیے لوگ قبرستان جائیں گے۔

خیال رہے کہ شیعہ تنظیموں نے جمعے کے روز سے کوئٹہ میں دھماکوں کے ہلاک شدگان کی تدفین نہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور ہلاک شدگان کی میتوں کے ساتھ علمدار روڈ پر دھرنا دیا ہوا تھا۔

کوئٹہ کے دھرنے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک کے کئی دوسرے شہروں میں بھی دھرنے دیے گئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔