کراچی میں سوگ، نظامِ زندگی معطل

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 18 جنوری 2013 ,‭ 04:09 GMT 09:09 PST

کراچی میں رکنِ صوبائی اسمبلی منظر امام کی ہلاکت کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پر تین روزہ سوگ کے آغاز پر شہر میں نظامِ زندگی معطل ہے۔

منظر امام اور ان کے تین محافظوں کو کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں نے جمعرات کی دوپہر اورنگی ٹاؤن کی حدود میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ان کی ہلاکت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔

سوگ کی وجہ سے جمعہ کو کراچی میں تمام بڑے کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کہیں کم ہے۔

منظر امام کی نمازِ جنازہ بھی جمعہ کو کراچی میں ادا کی جائے گی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔