لاہور: آگ لگنے سے بچے سمیت چھ ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 20 جنوری 2013 ,‭ 03:40 GMT 08:40 PST

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں آگ لگنے سے ایک بچے سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلیوژن پی ٹی وی کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لاہور کے علاقے ، لکشمی چوک میں ایوان مشرق نامی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔جس کے بعد امدادی ٹیمیں وہاں پپہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں ۔

تاہم آگ نے عمارت سے متصل ایک گیسٹ ہاؤس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ اس گیسٹ ہاؤس میں آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ ایک بچے سمیت ، چھ افراد اس آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔

امدادی کارکنوں کے مطابق عمارت میں پھنسے زندہ افراد کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی اور پچاس سے زیادہ افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے ان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔