صدر اوباما نے حلف اٹھا لیا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 20 جنوری 2013 ,‭ 17:03 GMT 22:03 PST

امریکی صدر براک اوباما نے دوسری مدت کے لیے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ایک سادہ نجی تقریب میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپنے عہدے کا اٹھایا۔

روایت کے مطابق پہلے جوزف بائیڈن نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

امریکی آئین کے مطابق صدر کو بیس جنوری کو حلف اٹھانا ہوتا ہے۔ حلف برداری اتوار کو ہونے کے باعث یہ تقریب پیر کو دوبارہ منعقد کی جائے گی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ واشنگٹن میں اس تقریب کو دیکھیں گے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔